ہفتہ، 14-دسمبر،2024
ہفتہ 1446/06/13هـ (14-12-2024م)

صہیونی وزیر نے آبادکاروں کے ہمراہ ابراہیمی مسجد پر دھاوا بول دیا

23 نومبر, 2024 17:51

اسرائیل کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی اتما بن گویر اور انکے حواریوں نے ہیبروں کے تاریخی شہر میں واقع ابراہیمی مسجد پر دھاوا بول دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناجائز صہیونی ریاست کے اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اتما بن گویر نے ہزاروں یہودی آبادکاروں کیساتھ مسلمانوں کے تاریخی شہر کی قدیم مسجد دھاوا بولا اور چھائی سارہ (سارہ کی زندگی) کے نام سے مشہور یہودی رسومات ادا کیں۔

مقدس مسجد پر صہیونی وزیر اور انکے حواریوں کی جانب سے حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے ہیبرون میں پرانے شہر کو مکمل طور پر سیل کرکے کرفیو نافذ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: 6 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی، ہزاروں نفسیاتی ہوگئے

ابراہیمی مسجد کے ڈائریکٹر غسان الرجبی کا کہنا ہے کہ مسجد کو فلسطینیوں کے لیے بند کردیا ہے جبکہ ملازمین کو ایک ہفتے کی چھٹی دیدی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی تک کوئی قیدی نہیں ملے گا، حماس کا دوٹوک موقف

مسجد پر دھاوا بولنے کیلئے آباد کاروں کو اسرائیلی وزراء بشمول بن گویر لے گئے تھے۔

ابراہیمی مسجد جنوبی مغربی کنارے کے پرانے شہر ہیبرون میں واقع ہے جو اسرائیل کے کنٹرول میں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top