مقبول خبریں
ضلع کرم؛ فائرنگ کے واقعات میں مزید 18 افراد جاں بحق
ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ میں 44 افراد کی اموات کے بعد جھڑپوں میں شدت آگئی، فائرنگ کے واقعات میں مزید 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ ضلع کرم کی تحصیل لوئر کرم کے علاقے علیزئی اور بگن کے قبائل کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، اس کے علاوہ بالش خیل، خار کلی اور کنج علیزئی اور مقبل قبائل کے مابین بھی فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔
فریقین کے درمیان لڑائی کا سلسلہ جمعرات کو مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد ہوا، جس کے بعد فائرنگ کے واقعات میں 18 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 30 سے زائد شدید زخمی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ جمعرات کو بگن، مندوری اور اوچت کے مقام پر 200 مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی تھی جس سے 6 گاڑیاں نشانہ بنیں، فائرنگ کے واقعے میں خواتین اور بچوں سمیت 44 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: پارا چنار واقعہ؛ جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 44 ہوگئی
ادھر ضلع کرم میں حالات سخت کشیدہ ہونے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بھیجے گئے اعلیٰ سطح کے حکومتی وفد کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کردی گئی تاہم عملے کے ارکان محفوظ رہے۔
مزید پڑھیں: پاراچنار واقعہ؛ مجلس وحدت مسلمین نے بڑا اعلان کردیا
دوسری جانب چیئرمین پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک محمد حیات حسن نے کہا ہے کہ خراب حالات کے باعث آج ضلع کرم میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔