جمعہ، 13-دسمبر،2024
جمعہ 1446/06/12هـ (13-12-2024م)

شریک حیات کو دھوکہ دینا اب جرم نہیں ہوگا، قانون منظور

23 نومبر, 2024 15:54

نیو یارک نے ایک صدی سے زیادہ پرانے قانون کو منسوخ کر دیا ہے جس کے تحت اپنے شریک حیات کو دھوکہ دینا جرم قرار دیا گیا تھا۔

گورنر کیتھی ہوچل نے اس قانون کو منسوخ کرنے کے لئے ایک بل پر دستخط کیے، قانون منسوخ اس لیے کیا گیا کیونکہ اس طویل عرصے سے اسے قدیم اور نافذ کرنا مشکل سمجھا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اپنے شوہر کے ساتھ 40 سال سے محبت بھری شادی شدہ زندگی گزارنے کا موقع ملا لیکن میں جانتی ہوں کہ لوگوں کے درمیان اکثر پیچیدہ تعلقات ہوتے ہیں۔

گورنر کیتھی نے کہا کہ ایسے معاملات واضح طور پر فوجداری نظام کے بجائے دونوں شریک حیات کو آپس میں ہینڈل کرنا چاہئے۔

البتہ کچھ ریاستوں نے حالیہ برسوں میں اپنے اس قوانین کو منسوخ کرنے کے لئے بھی قدم اٹھایا ہے۔

نیو یارک ٹائمز کے ایک مضمون کے مطابق ریاست کے اس قانون کو پہلی بار نافذ العمل ہونے کے چند ہفتوں بعد ایک شادی شدہ مرد اور 25 سالہ خاتون کو گرفتار کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

اس بل کے اسپانسر اور ریاستی اسمبلی کے رکن چارلس لاوین نے کہا کہ 1970 کی دہائی سے اب تک اس قانون کے تحت ایک درجن کے قریب افراد پر فرد جرم عائد کی جا چکی جبکہ 5 افراد کو سزائیں ہوئیں۔

ایسا لگتا ہے کہ ریاست کا قانون آخری بار 2010 میں ایک خاتون کے خلاف استعمال کیا گیا تھا جو ایک پارک میں جنسی عمل میں ملوث پکڑی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top