جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

اسرائیل بائیکاٹ مہم: اسٹار بکس کا 50 اسٹورز بند کرنے کا اعلان

23 نومبر, 2024 14:54

معروف امریکی کافی چین اسٹار بکس نے اسرائیل نواز سمجھے جانے والے متعدد بین الاقوامی برانڈز کے بائیکاٹ کے بعد آمدنی میں کمی کے باعث ملائیشیا میں 50 اسٹورز عارضی طور پر بند کر دیے۔

اسٹار بکس ملائشیا بھر میں 408 اسٹورز چلاتا ہے جس کی ملک بھر میں درجنوں دکانیں بند ہو چکی ہیں تاہم کمپنی نے واضح طور پر بندش کی وجہ نہیں بتائی۔

ملائیشیا میں اسٹار بکس کے آپریشنز کی نگرانی کرنے والے برجایا فوڈ نے اگست میں ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات نے بالواسطہ طور پر فروخت کو متاثر کیا۔

برجیا فوڈ کے مطابق کمپنی کو جون تک کے تین مہینوں میں 8.6 ملین ڈالر جون میں ختم ہونے والے مالی سال کے لئے مجموعی طور پر 20.5 ملین ڈالر کا خالص نقصان ہوا۔

مالی چیلنجز کی وجہ سے اگست میں کچھ اسٹورز بند کر دیے گئے تھے، جن کی مجموعی تعداد اب 50 تک پہنچ گئی جب کہ ملازمین پر پڑنے والے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے متاثرہ عملے کو قریبی دکانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

عالمی کافی کمپنی اسٹار بکس نے جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی کے دوران عالمی سطح پر فروخت میں 7 فیصد کمی کی اطلاع دی تھی۔

29 ستمبر کو ختم ہونے والے 52 ہفتوں کی مدت کے دوران کمپنی کی مجموعی خالص آمدنی بھی 3 فیصد کم ہوکر 9.1 ارب ڈالر رہ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹار بکس کی مالی مشکلات کو اسرائیل کے ساتھ کمپنی کے تعلقات کے خلاف بڑھتی ہوئی عالمی بائیکاٹ تحریک سے بھی جوڑا جا سکتا ہے۔

کافی چین کو غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کی مبینہ حمایت پر دنیا بھر میں شدید تنقید اور احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top