جمعرات، 12-دسمبر،2024
بدھ 1446/06/10هـ (11-12-2024م)

وفادار گاڑی کو دفن کرنے کیلئے شہریوں نے لاکھوں روپے خرچ کردیے

23 نومبر, 2024 12:16

وفادار ایس یو وی گاڑی کی پرتعیش آخری رسومات پر اہل خانہ نے لاکھوں روپے خرچ کرکے عجیب مثال قائم کردی۔

آپ کو مادی اشیاء سے زیادہ لگاؤ نہیں ہونا چاہیے لیکن یہ بات بھارتی گجرات کے پادرشنگا گاؤں کے پولارا فیملی کو بتانے کی کوشش کریں، جنہوں نے حال ہی میں اپنی 15 سالہ سوزوکی ویگن آر کو عجیب طرح سے الوداع کہہ کر دنیا کو حیران کردیا۔

حال ہی میں ایک بھارتی خاندان نے اپنی پرانی سوزوکی ویگن کو اسکریپ یارڈ کے بجائے قبر مٰن دفن کرنے کا فیصلہ کیا اور آخری رسومات پر انہوں نے 4500 ہزار امریکی ڈالر یعنی ساڑھے 12 لاکھ پاکستانی روپے خرچ کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی کی آخری رسومات کیے لیے منعقدہ تقریب میں علاقے کے تقریبا 1500 افراد نے شرکت کی تھی۔

پولارا خاندان کا خیال تھا کہ مشہور ہیچ بیک ان کی "خوش قسمت” گاڑی ہے لہذا وہ تقریبا دو دہائیوں کی وفادار خدمت کے بعد اسے اسکریپ یارڈ میں چھوڑنے کے بجائے قبر میں دفن کرکے مناسب طریقے سے الوداع کہنا چاہتے تھے۔

پیٹریارک سنجے پولارا نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے پاس آڈی سمیت کئی اور مہنگی گاڑیاں ہیں، لیکن وہ اپنے خاندان کے لیے خوشحالی حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کا سہرا پرانی ویگن آر کو دیتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top