مقبول خبریں
چلتی ٹرین کی چھت پر خاتون دوڑنے اور رقص کرنے لگی، ویڈیو وائرل
بنگلہ دیش میں ایک خاتون کو چلتی ٹرین کی چھت پر خطرناک حد تک دوڑتے اور رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کی جانب سے اپنی جان خطرے میں ڈالنے پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ دیگر نے مقبول موبائل گیم سب وے سرفرز کی تھیم میوزک شامل کرکے ویڈیو وائرل کردی۔
دستیاب معلومات سے واقعہ کی صحیح جگہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔
View this post on Instagram
اس سے قبل بھارت میں بھی دلیپ کمار نامی شخص نے دہلی سے کانپور جانے والی چلتی ٹرین کی چھت پر لیٹ کر 400 کلومیٹر کا سفر طے کیا تھا۔
ان کے جرات مندانہ اسٹنٹ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
بھارتی شخص کے اس عجیب و غریب اسٹنٹ سے اسے ٹرین کے اوپر 11 ہزار وولٹ کی برقی لائن سے کرنٹ لگنے کا بھی امکان تھا۔
کمار بحفاظت اپنی منزل پر تو پہنچ گیا تاہم جب ٹرین کانپور سینٹرل کے پلیٹ فارم 9 پر پہنچی تو کچھ مسافروں نے اسے چھت پر دیکھ کر ریلوے حکام کو آگاہ کیا تھا۔
ریلعے حکام نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے بجلی کی فراہمی منقطع کرکے ٹرین آپریشن 20 منٹ کے لئے روک دیا اور کمار نامی مسافر کو چھت سے نیچے اتار لیا۔
جب کمار سے ان کے لاپرواہ رویے کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ تسلی بخش وضاحت دینے میں ناکام رہے جس کے بعد انہیں ریلوے ایکٹ کی دفعہ 156 کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا۔