بدھ، 4-دسمبر،2024
بدھ 1446/06/03هـ (04-12-2024م)

آئرلینڈ بھی نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کیلئے تیار، بڑا اعلان کردیا

23 نومبر, 2024 10:57

آئرش وزیر اعظم سائمن ہیرس نے صیہونی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا اعلان کردیا۔

سائمن ہیرس نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو آئرلینڈ پہنچے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی عدالتوں کی حمایت اور ان کے وارنٹ گرفتاری کا اطلاق کرتے ہیں، لہٰذا نیتن یاہو کو آئرش سرزمین آتے ہی حراست میں لے لیا جائے گا۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یواو گیلنٹ کے خلاف 8 اکتوبر 2023 سے 20 مئی کے درمیان انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

گزشتہ سال مئی میں ڈبلن کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کے بعد سے آئرلینڈ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

جنگی جرائم؛ نیتن یاہو کو اتحادی چھوڑنے لگے

نیتن یاہو وارنٹ گرفتاری؛ امریکا بوکھلا گیا

آئرلینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے جمعے کے روز کہا کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے نیتن یاہو اور گیلنٹ کے وارنٹ کو ‘شرمناک’ قرار دینے سے متفق نہیں۔

آئرلینڈ کے علاوہ ایک امریکی میئر، حتی کہ کینیڈا سمیت دیگر عالمی رہماؤں نےعالمی عدالت کے فیصلے پر عمل کرکے نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top