جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

6 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی، ہزاروں نفسیاتی ہوگئے

23 نومبر, 2024 10:38

غزہ اور لبنان جنگ کے دوران نفسیاتی مسائل سے دوچار 6 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ اور لبنان میں آئی ڈی ایف کی طویل فوجی کارروائیوں کے دوران کم از کم چھ اسرائیلی فوجی اپنی جانیں گنوا چکے جبکہ ہزاروں افراد نفسیاتی علاج کی تلاش میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج میں خودکشی کرنے والوں کی اصل تعداد اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ حکام نے ابھی تک سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے ہیں۔

ہزاروں فوجی مبینہ طور پر پوسٹ ٹرومیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (پی ٹی ایس ڈی) سے متاثر ہیں، بہت سے ماہر نفسیات سے مدد طلب کرتے ہیں اور کلینک میں ذہنی صحت کے علاج کی تلاش کرتے ہیں۔

ایک اسرائیلی میڈیا رپورٹ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ نفسیاتی مسائل سے دوچار فوجیوں کی تعداد ہلاک ہونے والوں فوجیوں سے زیادہ ہے۔

عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائیاں بند کرنے کے احکامات کے باوجود اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top