مقبول خبریں
پارا چنار واقعہ؛ جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 44 ہوگئی
پارا چنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 44 ہوگئی۔
گزشتہ روز کرم میں پاراچنار ے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نیتجے میں ایک خاتون سمیت 43 افراد جاں بحق ہوگئے۔
شہید ہونیوالوں کو پارا چنار لایا گیا تو پورے شہر کی فضا سوگوار ہوگئی، بیشتر شہدا کوآہوں اور سسکیوں کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
بعدازاں شہریوں نے لواحقین کے ہمراہ مظاہرہ کیا اور شہید ہونیوالوں کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: پاراچنار واقعہ؛ مجلس وحدت مسلمین نے بڑا اعلان کردیا
سانحہ پارہ چنار کے خلاف اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔
کراچی میں نماز جمعہ کےبعد احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور واقعات سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔
مزید پڑھیں: پارا چنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر حملہ، 38 افراد جاں بحق
دوسری جانب واقعہ پر صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی، وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور دیگر شخصیات نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔