مقبول خبریں
چیمپئنز ٹرافی؛ شیڈول کے اعلان کی ڈیڈ لائن بھی گزر گئی، اب کیا ہوگا
چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان کی براڈکاسٹرز کی ڈیڈ لائن بھی گزر گئی لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کشمکش کا شکار ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بھارت اور پاکستان کے اپنے اپنے موقف پر قائم رہنے سے براڈکاسٹرز کو بڑے مالی نقصان کا سامنا ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کا وقت بھی گزر گیا ہے۔
پاکستان ٹیم بھیجنے سے بھارتی انکار اور ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایونٹ کروانے کی کوششوں میں مصروف بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) بھی پاکستان کے سخت موقف میزبانی سے پیچھے نہ ہٹنے کو دیکھ حیران ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی صحافی نے "ارناب گوسوامی” کو دن میں تارے دیکھا دیے
پی سی بی اپنے موقف پر ڈٹا ہوا ہے کہ بھارت پاکستان نہیں آئے گا تو ہمیں کسی اور ملک میں کھیلنا قبول نہیں ہے البتہ بھارت کو کھلانے کی کوشش کی گئی تو دفاعی چیمپئینز نے دھمکی دی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوجائیں گے۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی پہنچ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ ذاکر نائیک کی پاکستان آمد بھارتی انکار کی بڑی وجہ ہے؟
پی سی بی نے دوٹوک موقف اپنایا ہوا ہے کہ اگر بھارت ہماری سرزمین پر کھیلنے نہ آیا تو قانون کے مطابق نویں ٹیم سری لنکا کو شامل کیا جائے اور ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے غیرلچکدار موقف کے بعد آئی سی سی کا ہنگامی بورڈ اجلاس بلایا جاسکتا ہے جس میں اس معاملے پر تبادلہ خیال اور ووٹنگ کا امکان ہے۔