جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

روبوٹ نے مشکل سرجری کرکے ڈاکٹرز کو پریشان کردیا

22 نومبر, 2024 14:53

مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) روبوٹ کی جانب سے کامیابی سے انجام دی گئی پیچیدہ سرجری موضوعِ بحث بن گئی۔

رپورٹس کے مطابق امریکا کی جان ہاپکنس یونیورسٹی میں محققین نے روبوٹ کو تربیت دی اور اسے ڈاکٹروں کی جانب سے کی گئی سرجری کی ویڈیوز دکھائیں جن کی مدد سے اس نے کامیاب سرجری کر کے ڈاکٹروں کو حیران کردیا۔

محققین نے بتایا کہ مستقبل میں انسانی مداخلت کے بغیر روبوٹ خود سے سرجری کر سکیں گے۔

رپورٹس میں ریسرچرز کا حوالہ دیتے ہوےت کہا گیا ہے کہ محققین نے اے آئی  روبوٹ کو طبی زبان سیکھانے کے لیے اپنے ماڈل میں چیٹ جی پی ٹی کو بھی شامل کیا ہے۔

سینئر مصنف ایکسل کریگر نے کہا کہ اس ماڈل کا ہونا واقعی جادوئی ہے اور ہم صرف اسے کیمرہ ان پٹ فیڈ کرتے ہیں اور یہ سرجری کے لیے درکار روبوٹک حرکات کا اندازہ لگا سکتا ہے۔

ایک اے آئی روبوٹ کی جانب سے سرجری کیے جانے پر محقق کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے میڈیکل روبوٹکس کی دنیا میں ایک اہم قدم اور سنگ میل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top