جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

یوکرین پر نئے بیلسٹک میزائل سے حملہ، پیوٹن نے مغرب کو دھمکی دیدی

22 نومبر, 2024 09:11

روس نے یوکرین کے وسطی شہر دنیپرو پر ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل داغا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کو روس نے انٹرمیڈیٹ رینج کے میزائل سے نشانہ بنایا، یوکرینی شہر دنیپرو میں آج صبح ہونے والا حملہ نئے روایتی انٹرمیڈیٹ رینج میزائل سے کیا گیا۔

پوتن کاکہنا تھا کہ ماسکو نے یوکرین پر حملے میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ایک نئے میزائل کا تجربہ کیا ہے، اس ہتھیار کو ان ممالک کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے جنہوں نے کیف کو روس پر حملے کے لیے اپنے میزائل استعمال کرنے کی اجازت دی۔

روسی صدر نے کہا کہ یوکرین پر روسی حملہ روسی سرزمین پر یوکرین کے حملوں کے جواب میں کیا گیا۔

ادھر یوکرینی حکام کا کہنا تھا کہ روسی حملے میں دو افراد زخمی ہوئے، ایک صنعتی سہولت اور معذور افراد کی بحالی کے مرکز کو نقصان پہنچا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top