مقبول خبریں
بنگلہ دیش نے اپنے درجنوں اعلیٰ افسران کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے
ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے ریپڈ ایکشن بٹالین (آر اے بی) سمیت انٹیلی جنس اداروں میں اپنے 22 اعلیٰ افسران کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا حکم دیدیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے رواں ہفتے ریپڈ ایکشن بٹالین سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں میں خدمات انجام دینے والے 22 سابق اعلیٰ افسران کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔
بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن میں اعلان کیا ہے کہ ان تجربہ کار افسران کے پاسپورٹ منسوخ کیے جا رہے ہیں کیونکہ انکے خلاف اس وقت شیخ حسینہ کے دور صدارت میں سیاسی مخالفین کے غائب ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس کون؟
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی مخالفین کے اغواء میں ان کے ملوث ہونے کے ابتدائی شواہد موجود ہیں اور انہیں ملک چھوڑنے سے روکنے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
اس فہرست میں مولانا فضل اکبر بھی شامل ہیں جنہوں نے شمال مشرقی ہندوستان میں سرگرم باغی گروہوں کے خلاف کارروائی کی تھی۔ اس فہرست میں زیادہ تر وہ نام شامل ہیں جو بنگلہ دیشی فوج، انٹیلی جنس ایجنسی ڈی جی ایف آئی اور نیشنل سیکیورٹی انٹیلی جنس (این ایس آئی) میں اہم عہدوں پر فائز تھے۔
خیال رہے کہ فہرست کے مطابق شامل کچھ افراد ریپڈ ایکشن بٹالین سے وابستہ تھے جسے شیخ حسینہ واجد کے دور میں منفی شہرت ملی تھی۔