جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

رونالڈو کے یوٹیوب شو میں مہمان کون؟ نام سامنے آگیا

21 نومبر, 2024 15:44

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے یوٹیوب چینل پر تازہ ترین مہمان کی شناخت ظاہر کردی۔

وہ کوئی اور نہیں بلکہ خود سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ ہیں دنیا کے سب سے بڑے فٹ بالر کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔

رونالڈو نے رواں ہفتے اپنے یوٹیوب چینل یو آر کرسٹیانو پر ایک نئے پراسرار مہمان کے بارے میں مداحوں کو پریشان کیا اور وعدہ کیا ہے کہ یہ قسط انٹرنیٹ پر دھوم مچا دے گی۔

ان کے اس اعلان کے بعد بہت سی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ پانچ بار بیلن ڈی اور جیتنے والے کھلاڑی کی یوٹیوب ویڈیو میں آکر ان کا مہمان کون ہوگا۔

مسٹر بیسٹ کو وسیع پیمانے پر دنیا کا سب سے بڑا یوٹیوبر سمجھا جاتا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کا یوٹیوب چینل یو آر کرسٹیانو پہلے ہی ریکارڈ توڑ چکا ہے اور اس کے 67 ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔

تاہم یہ مسٹر بیسٹ کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں جن کے اس وقت یوٹیوب پر 330 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top