جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

پاکستان میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ

21 نومبر, 2024 11:54

وفاقی حکومت نے 23 نومبر سے اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایک رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں معطل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹو کیا جائے گا جس کے باعث انٹرنیٹ سروس سست جب کہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز پر ویڈیوز، آڈیوز ڈاؤن لوڈ نہیں ہو سکیں گی۔

اس کے علاوہ ذرائع نے مزید بتایا کہ صورتحال دیکھتے ہوئے کسی بھی وقت مخصوص مقامات پر انٹرنیٹ، موبائل سروس معطل کی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

احتجاج پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاج کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور اس مرتبہ تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top