جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی پر امریکا میں فرد جرم عائد، وارنٹ گرفتاری جاری

21 نومبر, 2024 11:30

بھارتی ارپ پتی گوتم اڈانی پر امریکا میں فراڈ اسکیم کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

امریکی پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ بھارتی کمپنی اڈانی گروپ کے سربراہ اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک گوتم اڈانی پر نیویارک میں اربوں ڈالر کی مبینہ فراڈ اسکیم کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

حکام نے اڈانی گروپ کے دو ایگزیکٹوز، ان کے بھتیجے ساگر اور ونیت پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے 2020 سے 2024 کے درمیان شمسی توانائی کی فراہمی کے معاہدوں کو حاصل کرنے کے لیے بھارتی عہدیداروں کو 250 ملین ڈالر سے زیادہ کی رشوت دینے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

استغاثہ کا کہنا تھا کہ قابل تجدید توانائی کمپنی نے غلط اور گمراہ کن بیانات کی بنیاد پر اس عرصے کے دوران 3 ارب ڈالر سے زائد کے قرضے اور بانڈز بھی جمع کیے۔

پانچ دیگر افراد کو مجرمانہ سازش کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا، جن میں قابل تجدید توانائی کی ایک اور کمپنی کے دو ایگزیکٹوز اور کینیڈا کے ایک ادارہ جاتی سرمایہ کار کے تین ملازمین شامل ہیں۔

اڈانی گروپ نے فوری طور پر بھارت میں کاروباری اوقات سے باہر تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

اس کے علاوہ واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق ایک جج نے گوتم اڈانی اور ساگر اڈانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور استغاثہ ان وارنٹوں کو غیر ملکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

فوربز میگزین کے مطابق گوتم اڈانی 69.8 ارب ڈالر مالیت کے مالک ہیں اور وہ دنیا کے 22 ویں امیر ترین شخص ہیں۔

مودی اور گوتم اڈانی کی سربراہی میں  اڈانی ڈیفنس اینڈ ایروسپیس کمپنی بھارتی دفاعی پیداوار کی آڑ میں بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اڈانی پر کرپشن کا الزام عائد ہوا ہے، اڈانی 2023ء  میں بھی اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری میں ملوث پائے گئے جس کے باعث مارکیٹ کو 150 ملین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

62 سالہ اڈانی کے لیے یہ فرد جرم ایک نیا دھچکہ ہے، جو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بہت قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

گوتم اڈانی کی کرپشن پر مودی سرکار کی خاموشی کی بڑی وجہ ان کا دفاعی پیداوار کی آڑ میں کرپشن میں گٹھ جوڑ ہے۔

مودی اور اڈانی کی کرپشن کے باعث ہی بھارت کے خریدے گئے میزائل کبھی غلطی سے پاکستان کی سرحد عبور کرجاتے ہیں یا پھر اپنے ہی لوگوں پر چل جاتے ہیں۔

بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے بھی اڈانی کی کرپشن کے باعث آئے روز حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔

گوتم اڈانی جیسے کرپٹ لوگوں کی دفاعی شعبے میں سرمایہ کاری سے غیر ملکی کمپنیاں بھی نالاں ہیں اور اپنے آرڈر تاخیر کا شکار کر رہی ہوں۔

اڈانی بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مالک بھی ہیں جو ایک طرح سے مودی سرکار کا ہی موقف پیش کرتا ہے۔

اڈانی کا سب کچھ سامنے آنے کے بعد اب یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ مودی سرکار کرپشن کی بادشاہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top