جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

ایلون کے ایکس سے بیزار صارفین بلیو اسکائی کا رخ کرنے لگے

20 نومبر, 2024 19:56

ایلون مسک کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سے بیزار صارفین بلیو اسکائی نامی سوشل میڈیا ایپ کی جانب تیزی سے بڑھنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کے پلیٹ فارم سے بیزار صارفین بہت تیزی سے بلیو اسکائی کا رخ کر رہے ہیں اور اس کے صارفین کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔

میٹا کے اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کے صارفین کی تعداد 27 کروڑ 50 لاکھ ہے مگر بلیو اسکائی کے صارفین کے تعداد میں اضافے کی موجودہ شرح برقرار رہی تو یہ مستقبل قریب میں تھریڈز کے برابر ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:بلیو اسکائی سوشل ایپ کیا ہے اور اسکی مقبولیت کیوں بڑھ رہی ہے؟

Similarweb کے ڈیٹا سے عندیہ ملا کہ امریکی صدارتی انتخابات سے قبل امریکا میں تھریڈز کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد بلیو اسکائی سے 5 گنا زیادہ تھی۔

مگر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد ایکس کے صارفین نے بہت تیزی سے بلیو اسکائی کا رخ کر رہے ہیں اور اب تھریڈز کی سبقت 5 سے کم ہو کر ڈیڑھ گنا رہ گئی ہے۔

خیال رہے کہ ایکس کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ابھی بلیو اسکائی کے صارفین سے 10 گنا سے زیادہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top