جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

اسرائیلی بمباری نے 19 سالہ لبنانی فٹبالر کو کوما میں پہنچادیا

20 نومبر, 2024 18:41

لبنان کی 19 سالہ ویمن فٹبالر سیلین حیدر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کوما میں چلی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں ہونیوالی بمباری کے نتیجے میں 19 سالہ فٹبالر سر میں شدید چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئیں تھی اور کوما میں چلی گئیں۔

سیلین حیدر کا خانداز لبنان میں ہونیوالی خطرناک بمباری کی زد میں آیا جس کے باعث لاکھوں متاثرین اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ و لبنان جنگ؛ اسرائیلی فوج کیلئے موت کا کنواں بن گئی

فٹبالر کے والد عباس حیدر نے اے ایف پی کو بتایا انکی بیٹی سیلین کو تعلیم کے سلسلے میں واپس (جنوبی) بیروت آنا پڑا تاہم اسرائیل کی جانب سے بمباری کیلئے جاری کردہ انتباہ سے قبل بمباری کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئی۔

نوجوان فٹبالر کی والدہ نے عزم کا اظہار کیا کہ میری بیٹی بہادر اور جلد اپنے پیروں پر کھڑی ہوگی، ہم اسکی صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top