جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

ایپل اپنا پتلا ترین فون متعارف کرانے کیلئے تیار

20 نومبر, 2024 18:06

ایپل کی جانب سے آئی فون کے ڈیزائن میں نمایاں تبدیلی کی جا رہی ہے اور یہ نیا ڈیزائن آئی فون 17 ائیر نامی ماڈل کا حصہ بنے گا۔

ایک رپورٹ کے مطابق 2025 میں ایپل کی جانب سے آئی فون سیریز کو ریفریش کیا جائے گا یہ نیا فون ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا آئی فون ہوگا اور پلس ماڈل کو ختم کرکے اس کی جگہ آئی فون 17 ائیر کو دی جائے گی۔

میک ریومرز کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا آئی فون محض 6 ملی میٹر موٹا ہوگا اور اس طرح یہ سب سے پتلا آئی فون ہوگا۔ ابھی آئی فون 6 کو یہ اعزاز حاصل ہے جس کی موٹائی 6.9 ملی میٹر تھی۔

مزید پڑھیں:برف میں پھنسا آئی فون لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

مزید پڑھیں:استعمال شدہ آئی فونز صارفین کیلئے اہم معلومات

البتہ ابھی اس کا آفیشل نام معلوم نہیں بس رپورٹس میں اسے آئی فون 17 ائیر کہا جاتا ہے، جبکہ کچھ رپورٹس میں اسے آئی فون 17 سِلم کا نام بھی دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی فون 17 ائیر سے ہٹ کر اس سیریز کے دیگر فونز آئی فون 16 سیریز جیسے ہی ہوں گے۔

مختلف رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 ائیر میں 6.6 انچ کا ڈسپلے دیے جانے کا امکان ہے جب کہ فرنٹ کیمرا ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن میں چھپا ہوگا۔ فون کے بیک پر سنگل کیمرا ہوگا جبکہ یہ پہلا آئی فون ہوگا جس میں ایپل کا تیار کردہ 5 جی موڈیم موجود ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top