جمعرات، 20-فروری،2025
بدھ 1446/08/20هـ (19-02-2025م)

طالبات کو الیکٹرک موٹر سائیکلیں دینے کا اعلان

20 نومبر, 2024 15:45

لاہور: پنجاب حکومت نے الیکٹرک موٹر سائیکلوں کے لئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو (ای وی) الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کر دیا۔

ٰتفصیلات کے مطابق بینک آف پنجاب نے20 ہزارطلبہ و طالبات کو بائیک کیلئے قرض دینے کی منظوری دے دی، ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر یتیم اسٹوڈنٹس کو بالکل فری بائیکس دی جا رہی ہیں۔

اسٹوڈنٹس کیلئے بائیکس کی تعداد 20 ہزار سے بڑھا کر 27 ہزار 200 کردی، طلبہ و طالبات میں ساڑھے 7 ہزار بائیکس تقسیم کر دی گئی ہے، روزانہ کی بنیاد پر ڈیلیوری جاری ہے، 5 ہزار سے زیادہ پیٹرول بائیکس کی ڈیلوری مکمل ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:حجاج کرام کیلئے الیکٹرک جیٹ سروس متعارف

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق 2 ہزار الیکٹرک بائیکس کی تقسیم بھی مکمل ہو چکی ہے، مزید ساڑھے 6 ہزار الیکٹرک بائیکس کی ڈیلوری پر کام جاری ہے، تمام بائیکس پر 2 سال کی انشورنس و سروس فراہم کی گئی ہے، ویٹنگ لسٹ میں 15 ہزار سے زیادہ اسٹوڈنٹس موجود ہیں جنہیں بائیک کیلئے موقع دیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top