جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

حکومت کا تمام خواتین کو الیکٹرک موٹر سائیکلیں دینے کا اعلان

20 نومبر, 2024 14:35

پنجاب حکومت نے تمام خواتین درخواست دہندگان کے لیے الیکٹرک موٹر سائیکلوں کا اعلان کر دیا۔

پنجاب حکومت نے اپنے الیکٹرک بائیک پروگرام میں توسیع کرتے ہوئے طالبات کے لیے دستیاب موٹر سائیکلوں کی تعداد 20 ہزار سے بڑھا کر 27 ہزار 200 کر دی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ درخواست دینے والی تمام طالبات اب الیکٹرک موٹر سائیکل حاصل کرنے کی اہل ہوں گی۔

یہ پروگرام پہلی بار مارچ میں متعارف کرایا گیا تھا، جب پنجاب کابینہ نے 20 ہزار  الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی تقسیم کی منظوری دی تھی۔

تاہم، زبردست مانگ کے جواب میں، حکومت نے موٹر سائیکلوں کی تعداد بڑھا کر 27 ہزار کردی، اس میں صوبے بھر کے طلباء کی متنوع ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بجلی اور پیٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے ترجمان کے مطابق یتیم طالب علموں کو موٹر سائیکلیں مکمل طور پر مفت فراہم کی جائیں گی جبکہ بینک آف پنجاب نے موٹر سائیکل خریدنے کے لیے 20 ہزار مرد و طالبات کے لیے قرضوں کی منظوری دی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ 5 ہزار سے زائد پیٹرول موٹر سائیکلیں اور 2 ہزار الیکٹرک بائیکس پہلے ہی تقسیم کی جا چکی ہیں۔

پروگرام کی قابل اعتمادیت کو یقینی بنانے کے لئے ہر موٹر سائیکل دو سال کی انشورنس اور سروس کوریج کے ساتھ آتی ہے۔

موٹر سائیکلوں کی ڈاؤن پیمنٹ کم کرکے 25 ہزار روپے کردی جائے گی جبکہ ماہانہ قسطیں 5 ہزار روپے سے کم مقرر کی گئی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top