مقبول خبریں
ڈھاکا یونیورسٹی نے پاکستانی طلبا پر سے پابندی ہٹادی
بنگلادیش کی ڈھاکا یونیورسٹی نے دوطرفہ تعلیمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پاکستانی طلباء پر سے پابندی ہٹادی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرو وائس چانسلر (ایڈمن) پروفیسر صائمہ حق نے اعلان کیا ہے کہ ڈھاکا یونیورسٹی اب پاکستانی طلباء کو قبول کرے گی، یہاں طلبا آکر اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے بنگلادیش نے پاکستانی طلبہ پر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پروفیسر صائمہ حق نے تصدیق کی کہ ڈھاکا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد خان کی طرف سے مطلوبہ کاغذی کارروائی پر دستخط کرنے کے بعد یہ فیصلہ نافذ العمل ہوگا۔
مزید پڑھیں: مفرور شیخ حسینہ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے وارنٹ جاری کروانے کا فیصلہ
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دور میں 14 دسمبر 2015 کو پاکستانی اداروں سے تمام تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور طلبا کو وہاں جاکر تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا تھا۔