جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

افغان طالبان نے چینی تاجر کو ‘مسلمان’ بنادیا

19 نومبر, 2024 18:42

افغانستان میں تجارت کی غرض سے موجود چینی تاجر وانگ فیکی نے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں کلمہ طیبہ پڑھ کر دائرل اسلام میں داخل ہوا۔

افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صوبہ بلخ میں چینی تاجر نے افغان طالبان کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں اسلام قبول کیا، جس کا نام بدل کر اب عبداللہ محمد رکھ دیا گیا ہے۔

چینی تاجر کو باضابطہ طور پر فیقی کے نام سے جانا جاتا ہے، مختلف تعمیراتی منصوبوں پر افغان حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

دائرہ اسلام میں داخل ہونیوالے چینی تاجر کا کہنا ہے کہ افغان حکام کے ساتھ بات چیت کے دوران، اس کی اسلام میں دلچسپی پیدا ہوئی، جس کی وجہ سے اس نے مذہب کا مزید مطالعہ کیا اور اسے قبول کیا۔

افغان حکام نے ان کے اسلام قبول کرنے پر پرتپاک استقبال کیا، یہ پہلا واقعہ نہیں کہ کسی غیر ملکی نے افغانستان کی سرزمین پر اسلام قبول کیا ہو۔

خیال رہے کہ اینڈریاس نامی ایک امریکی سیاح نے رواں سال اگست میں صوبہ میدان وردک کے شہر جلریز میں افغان حکومت کے اہلکاروں سے ملاقات کے بعد اسلام قبول کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top