جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کیلئے مشکل کھڑی کر دی

19 نومبر, 2024 11:24

واشنگٹن: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کیلئے فوج کو استعمال کرینگے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے دوران بڑی تعداد میں تارکین وطن کے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے بعد لاکھوں افراد کو ملک بدر کرنے اور میکسیکو کے ساتھ سرحد کو مستحکم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ نے ایلون مسک کو بڑے سرکاری عہدے سے نواز دیا

مزید پڑھیں:ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی ایران کے مستقل مندوب سے خفیہ ملاقات

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک قدامت پسند کارکن کی حالیہ پوسٹ کو بڑھاوا دیا جس میں کہا گیا تھا کہ نومنتخب صدر بڑے پیمانے پر جلاوطنی پروگرام کے ذریعے بائیڈن کے حملے کو روکنے کیلئے قومی ایمرجنسی نافذ کرنے اور فوجی اثاثے استعمال کرنے کیلئے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں ٹرمپ نے ڈیموکریٹک نائب صدر کملا ہیرس کو شکست دے کر صدارتی عہدے پر شاندار واپسی کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top