مقبول خبریں
کراچی سے امریکا صرف 40 منٹ میں؟ ایلون مسک نے بڑا اعلان کردیا
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ دنیا بھر میں راکٹ پلیٹ فارم قائم کرنا ہے تاکہ تیز ترین سفر ممکن ہوسکے۔
تفصیلات کے مطابق ان کی کمپنی اسپیس ایکس اپنی اسٹار شپ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر تمام بڑے شہروں کے درمیان سفر کو ممکن بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے ذکر کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد ان کا "ارتھ ٹو ارتھ” خلائی سفر کا منصوبہ حقیقت بن جائے گا۔ یہ کوئی نیا تصور نہیں ہے کیونکہ ایلون مسک سالوں سے اس خیال پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی ایران کے مستقل مندوب سے خفیہ ملاقات
ستمبر 2017 میں آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایلون نے انکشاف کیا تھا کہ اسپیس ایکس انسانوں کو مریخ پر لے جانے کیلئے بگ فالکن راکٹ (بی ایف آر) تیار کرے گا۔
ایلون مسک کے مطابق یہ راکٹ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں دنیا کے کسی بھی حصے میں سفر کرنے کی اجازت دے گا۔
انکا کہنا تھا کہ2022میں انڈونیشیا کے شہر بالی میں جی 20 کانفرنس میں ایک آن لائن تقریر کے دوران مسک نے دنیا بھر میں راکٹ پلیٹ فارم بنانے کی اپنی خواہش کا اعادہ کیا تاکہ لوگ آواز کی رفتار سے 20 گنا زیادہ تیز سفر کرسکیں۔
خیال رہے کہ یہ راکٹ نہ صرف مریخ کا سفر کرے گا بلکہ کمرشل طیارے کی طرح زمین پر کسی بھی دو مقامات کے درمیان سفر کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔