مقبول خبریں
واٹس ایپ نے نئے سال کے جشن کی تیاری شروع کر لی
سوشل میڈیا میسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے سال کے آخر میں نئے سال 2025 سمیت مخلتف تہواروں کی تیاری شروع کر لی۔
میٹا کی ملکیت والی انسٹنٹ میسجنگ ایپ نئے سال کیلئے کچھ کنفیٹی ایموجی رد عمل کو متحرک کرنے کیلئے ایک فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار ہے اور یہ کچھ بیٹا ٹیسٹرز کیلئے دستیاب ہے جو گوگل پلے اسٹور سے اینڈروئیڈ 2.24.24.17 اپ ڈیٹ کیلئے تازہ ترین واٹس ایپ بیٹا ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق آنے والی اپ ڈیٹ کے ساتھ صارفین کچھ تہواروں پر مبنی ایموجیز کا استعمال کرتے ہوئے پیغامات پر رد عمل دیتے وقت ایک نئی اینیمیشن تلاش کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں:واٹس ایپ کے نئے فیچر میں کیا دلچسپ ہوگا؟ رپورٹ میں انکشاف
مزید پڑھیں:واٹس ایپ نے چیٹس کو بہتر بنانے کیلئے زبردست فیچر متعارف کرادیا
نئے سال کی تقریبات میں چند ہفتے باقی ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ واٹس ایپ آنے والی اپ ڈیٹ میں شامل کرنے کیلئے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے۔
خوشی اور جشن کی علامت ایموجیز کو اس موسم کے دوران بڑے پیمانے پر استعمال کی توقع ہے اور واٹس ایپ اپنے رد عمل میں ایک خوشگوار کاسمیٹک ٹچ شامل کرکے اس کی تیاری کر رہا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ فیچر صرف منتخب بیٹا ٹیسٹرز کیلئے دستیاب ہے، لیکن توقع ہے کہ اسے جلد ہی تمام صارفین کیلئے متعارف کرایا جائے گا۔