جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

حکومت کا وی پی این رجسٹریشن سے متعلق بڑا فیصلہ

18 نومبر, 2024 15:15

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کیلئے مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش کی ہدایت کے بعد عملدرآمد کرانے کیلئے پی ٹی اے کا ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں غیر رجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کیلئے 2 ہفتے یعنی 30 نومبر تک کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:ی پی این حرام اور غیر شرعی کیوں ہے؟ اسلامی نظریاتی کونسل نے وضاحت کردی

مزید پڑھیں:مولانا طارق جمیل کا وی پی این سے متعلق اہم بیان

ذرائع پی ٹی اے کے مطابق یکم دسمبر سے پاکستان میں غیر رجسٹرڈ وی پی این کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔ ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وی پی این کی بندش کے حوالے سے ایک ٹرائل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا، وی پی این بندش کے حوالے سے دوسرا ٹرائل آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top