مقبول خبریں
پوپ فرانسس کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کی تحقیقات کا مطالبہ
پیرس: پوپ فرانسس نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نسل کشی کرنے سے متعلق تعین کرنے کیلئے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
عرب میڈیا الجزیرہ کے مطابق اتوار کے روز اطالوی روزنامہ ‘لا اسٹیمپا’ میں شائع ہونے والے انٹرویو میں پوپ فرانسس نے کہا کہ بعض ماہرین کے مطابق غزہ میں اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے وہ نسل کشی کے زمرے میں آتا ہے۔
پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کا تعین کرنے کیلئے احتیاط سے تحقیقات کرنی چاہئے کہ آیا یہ قانون دانوں اور بین الاقوامی اداروں کی تیار کردہ تکنیکی تعریف کے مطابق ہے یا نہیں۔
مزید پڑھیں:اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانی بمباری، 111 فلسطینی شہید
ارجنٹائن کی وزارت صحت کے مطابق پوپ اکثر غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے متاثرین کی تعداد پر افسوس کا اظہار کرتے رہے ہیں، جہاں شہادتوں کی تعداد 43،846 ہے، جن میں سے زیادہ تر عام شہری ہیں۔
پوپ کے انٹرویوز پر مبنی ہرنان ریئس الکائیڈ کی کتاب کا عنوان ہے امید کبھی مایوس نہیں ہوتی، ایک بہتر دنیا کی طرف زائرین کی جانب سے منگل کو پوپ کی 2025 کی جوبلی سے پہلے جاری کیا جائے گا، جس میں 30 ملین سے زیادہ زائرین کو منانے کیلئے روم آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔