جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

کرسٹیانو رونالڈو نے ریٹائرمنٹ سے متعلق لب کشائی کردی

18 نومبر, 2024 13:31

پرتگال نے پولینڈ کو 5-1 سے شکست دے کر یوئیفا نیشنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

اس جیت کے ساتھ ہی 39 سالہ رونالڈو نے اپنی 132 ویں بین الاقوامی فتح کا جشن منایا اور ریال میڈرڈ کے اپنے سابق ساتھی سرجیو راموس کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے اسپین کے ساتھ 131 کامیابیاں حاصل کیں۔

تاہم میدان میں فتح حاصل کرنے کے فورا بعد پانچ بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے فٹبالر نے میچ کے بعد صحافیوں کے سامنے اپنی ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔

کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا تھا کہ میں صرف خود سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں، جہاں تک ریٹائرمنٹ کی بات ہے تو شاید ایک یا دو سال میں لیکن پھر بھی اس حوالے سے ابھی مجھے علم نہیں۔

اسٹار فٹبالر کا کہنا تھا کہ میں واقعی لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں، جب تک میں حوصلہ افزائی محسوس کرتا ہوں میں آگے بڑھتا رہتا ہوں، جس دن میں حوصلہ افزائی محسوس نہیں کروں گا، میں ریٹائر ہو جاؤں گا۔

النصر کے اسٹرائیکر نے مزید کہا کہ وہ کوچنگ کیریئر کو آگے بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور پیشہ ورانہ فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کے بعد دیگر راستے تلاش کرنے کے لئے تیار ہیں۔

پولینڈ کے خلاف شاندار فتح کے بعد پرتگال پیر کو نیشنز لیگ کا اپنا آخری گروپ میچ کروشیا کے خلاف کھیلے گا۔

تاہم ٹیم اپنے اسٹار فارورڈ کے بغیر ہوگی، جنہوں نے ریاض میں واقع اپنے سعودی پرو لیگ کلب النصر میں شامل ہونے کے لئے قومی اسکواڈ چھوڑ دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top