مقبول خبریں
یوکرین کو روس کیخلاف امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت مل گئی
امریکا نے یوکرین پر سے روسی اور شمالی کوریا کی افواج کیخلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے استعمال پر عائد پابندی ختم کر دی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کو امریکی ساختہ اٹاکس راکٹ استعمال کرنے کی اجازت دی ہے جس کی رینج 190 میل (300 کلومیٹر) ہے۔
اگرچہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی عوامی تبصرہ سامنے نہیں آیا، لیکن یہ خبر سب سے پہلے نیویارک ٹائمز، واشنگٹن پوسٹ اور نیوز ایجنسیوں روئٹرز اور ایسوسی ایٹڈ پریس کو مربوط بریفنگ میں سامنے آئی ہے۔
مزید پڑھیں:چین نے ایک بار پھر امریکا کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا
رپورٹ کے مطابق لانگ رینج میزائل ATACMS امریکی ساختہ ہے اور 300 کلومیٹر (186 میل) دور تک جاکر ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
دوسری جانب ماضی میں روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا یوکرین کو نیٹو ممالک کی جانب سے فراہم اسلحے کو جنگ میں استعمال کرنے کی اجازت کو نیٹو ممالک کی براہ راست جنگ میں شمولیت سمجھا جائیگا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے میزائل استعمال کرنے کی اجازت ممکنہ طور پر روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف جنگ میں شمالی کوریا کی فوجیوں کی شمولیت کے فیصلے کا جواب ہے۔