جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

اوکاڑہ جعلی پیر نے خنجر کے زور پر خاتون کو زیادتی نشانہ بناڈالا

17 نومبر, 2024 16:47

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں جعلی پیر نے دم کرنے کے بہانے بلائی جانے والی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون سے زیادتی کےالزام میں قصبہ 53 ٹوایل سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر سے ناراض خاتون ملزم جعلی پیر سے دم کروانے آئی تھی جسے ملزم نے خنجر کے زور پر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزم کےخلاف تھانہ صدر میں زیادتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top