مقبول خبریں
مولانا طارق جمیل کا وی پی این سے متعلق اہم بیان
ممتاز اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ اگر وی پی این حرام ہے تو پھر موبائل فون کا استعمال بھی حرام ہے۔
نجی چینل سے بات کرتے ہوئے نامور مبلغِ اسلام مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میرے خیال میں وی پی این کو حرام قرار دینے سے متعلق فتویٰ صحیح نہیں ہے۔ یہ درست نہیں ہے۔ میرے خیال میں یہ تنگ ذہنی ہے۔
مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ اگر وی پی این حرام ہے تو پھر تو موبائل بھی حرام ہے کیونکہ اس میں وی پی این کے بغیر ہی اتنی چیزیں ہیں دیکھنے کی۔
مزید پڑھیں:اسلامی نظریاتی کونسل وی پی این لگانے کو حرام دینے کی دلیل
مزید پڑھیں:وی پی این کو بلاک کرنے کا ایک اور مطالبہ سامنے آگیا
اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر کہا ہے کہ مجھے تو نہیں پتا کہ کون سی شرعی کونسل نے فتویٰ دیا ہے۔
خیال رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کو حرام قرار دیا تھا۔ قبل ازیں پی ٹی اے نے بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کردی تھیں۔