جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

یورپی یونین کا اسرائیل کیساتھ سیاسی مذاکرات معطل کرنے کا امکان

16 نومبر, 2024 14:06

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کے اسرائیل کے ساتھ سیاسی مذاکرات معطل کرنے کی تجویز دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے غزہ میں بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرنے پر اسرائیل کے ساتھ سیاسی مذاکرات کو باضابطہ طور پر معطل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

جوزف بوریل نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ غزہ جنگ میں بین الاقوامی قانون کے احترام کے بارے میں اسرائیلی حکام کی طرف سے ایک سال کی غیر سنجیدہ درخواستوں کے بعد ہم اس کے ساتھ معمول کے مطابق تعلقات نہیں رکھ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے میں نے یورپی یونین کے رکن ممالک کو تجویز دی ہے کہ وہ غیر قانونی بستیوں سے درآمدات پر پابندی عائد اور اسرائیل کے ساتھ سیاسی مکالمے کو معطل کریں۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم اگلے ہفتے خارجہ امور کی کونسل میں ان اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیاسی مکالمہ یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات پر ایک وسیع تر معاہدے کا حصہ ہے  جس میں قریبی اقتصادی تعلقات بھی شامل ہیں جو جون 2000 میں نافذ العمل ہوئے تھے۔

اسرائیل کے ساتھ سیاسی مذاکرات معطلی کے لیے یورپی یونین کے تمام 27 ممالک کی منظوری درکار ہوگی۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top