جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

سولر پینلز کے بعد بیٹریاں بھی سستی ہو گئیں

16 نومبر, 2024 13:16

کراچی: پاکستان بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کے بعد سولر بیٹریاں بھی سستی ہو گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس وقت سولر بیٹری کی قیمت میں 20 فیصد کمی ہو گئی ہے، ڈیلرز کے مطابق مارکیٹ میں 70 ہزار والی ٹیوبلر بیٹری 55 ہزار میں فروخت ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:روایتی سولر پینلز کے مقابلے میں نئی جدید ٹیکنالوجی متعارف

مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق ساڑھے 4 لاکھ روپے والی لیتھیم سولر بیٹری کی قیمت 3 لاکھ 80 ہزار روپے کی سطح پر آ گئی ہے، بڑے امپورٹرز کی جانب سے 33 روپے واٹ تک بڑھائی گئی قیمتیں کم ہونے لگی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top