جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

مائیک ٹائسن کو باکسنگ میچ میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کے ہاتھوں شکست

16 نومبر, 2024 12:05

انٹرنیشل باکسنگ مقابلے میں سوشل میڈیا انفلوئنسر جیک پال نے سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن مائیک ٹائسن کو شکست دے دی۔

سوشل میڈیا اسٹار سے باکسر بننے والے جیک پال نے ٹیکساس کے شہر آرلنگٹن میں ہونے والے پروفیشنل باکسنگ مقابلے میں 58 سالہ سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن مائیک ٹائسن کو ہرایا۔

اے ٹی اینڈ ٹی اسٹیڈیم میں 72,300 کے شائقین کے سامنے جیک پال نے ٹائسن کے خلاف مقابلے کے زیادہ تر حصے پر غلبہ حاصل کیا، جیک پال میچ کا متفقہ فیصلہ اپنے حق میں حاصل کرنے کے بعد سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن کو شکست دینے والے صرف چھٹے فائٹر بن گئے۔

27 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر سے باکسر بننے والے اور 58 سالہ سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن کے درمیان مقابلہ نیٹ فلکس پر براہ راست نشر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مائیک ٹائسن نے مقابلے سے قبل مخالف باکسر کو تھپڑ دے مارا، ویڈیو وائرل

اس جیت نے جیک پال کے پیشہ ورانہ ریکارڈ کو 11-1 تک بڑھا دیا جس میں سات ناک آؤٹ ے شامل ہیں، اس جیت سے باکسنگ میں ایک قابل اعتماد امیدوار کے طور پر جیک پال کی پوزیشن مستحکم ہوئی۔

مائیک ٹائسن نے اپنے نوجوان حریف کے خلاف 78 کے مقابلے میں صرف 18 پنچ جڑ سکے اور یوں انہیں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مائیک ٹائسن کا شمار تاریخ کے لیجنڈز اور خطرناک باکسر میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنا آخری باکسنگ میچ تقریباً 19 سال پہلے کھیلا تھا۔

مقابلہ جیتنے کے بعد جیک پال کا کہنا تھا کہ سب سے اہم مائیک ٹائسن سے لڑنے کے قابل ہونا ایک اعزاز کی بات ہے، ٹائسن سے لڑنا کافی مشکل تھا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top