مقبول خبریں
غزہ جنگ کیخلاف نعرے؛ جنونی صہیونیوں نے فرانسیسی فینز پر حملہ کردیا
اسرائیلی کے جنونی تماشائیوں نے فٹبال میچ کے دوران فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مقامی افراد کو ہی تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور فرانس کے درمیان ہونے والے فٹبال میچ کے دوران صہیونیوں نے فرانسیسی شائقین پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں شہر بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔
واقعہ پیرس میں ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ کے دوران رونما ہوا، جب فرانسیسی شائقین نے غزہ اور لبنان جنگ کیخلاف نعرے بازی کی جس پر صہیونی طیش میں آگئے اور فرانسیسی فینز پر دھاوا بول دیا۔
ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں صیہونی انتہا پسند تماشائیوں کی بربریت اور مقامی لوگوں پر حملے کے بعد میچ سے قبل فرانس کی پولیس نے صیہونیوں کی حمایت میں میدان کے باہر کسی بھی قسم کے مظاہرے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں: ہزاروں اسرائیلی صیہونی ریاست چھوڑ کر بیرون ملک فرار
اسٹیڈیم میں فلسطینی جھنڈوں کے داخلے پر بھی پابندی تھی، اس کے باوجود صہیونی تماشائیوں نے اسٹیڈیم میں موجود فرانسیسی تماشائیوں پر حملہ کیا اور انہیں زدوکوب کیا۔
میچ شروع ہونے سے پہلے فرانسیسی تماشائیوں نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر شور مچایا اور صہیونی ترانے بجانے کے دوران جعلی حکومت پر جملے کسے۔
مزید پڑھیں: غزہ و لبنان جنگ؛ اسرائیلی فوج کیلئے موت کا کنواں بن گئی
فرانسیسی پولیس نے کھیل کا نظم وضبط برقرار رکھنے اور کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لیے 4 ہزار سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کا اعلان کیا۔
اس سے قبل جرمن فٹبال کلب کے شائقین نے اٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف میچ سے قبل چیمپئینز لیگ میں فلسطین کی آزادی سے متعلق بیرز آویزاں کیے تھے جس پر اسرائیلی نے شدید ردعمل دیا تھا۔