جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

ساس نے 30 سالہ بہو کو بیٹیوں کیساتھ لرزہ خیز انداز میں قتل کردیا

15 نومبر, 2024 17:22

پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں اٹلی سے پاکستان آنے والی زارا نامی 30 سالہ بہو کو ساس نے بیٹیوں کیساتھ ملکر لرزہ خیز انداز میں قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ پولیس کے ترجمان ملک وقاص علی کا کہنا ہے کہ زارا کا سسرال سیالکوٹ کے کوٹلی مرلہ گاؤں میں واقع تھا، وہ اپنے شوہر کے ساتھ اٹلی میں رہائش پذیر تھی۔
زارا کی شادی اس کی سگی خالہ کے بیٹے سے ہوئی تھی، زارا کا ایک بچہ ڈھائی سال کا ہے اور وہ دوسری بار حاملہ تھی۔

پولیس کے مطابق زارا ایک ماہ قبل اپنے سسرال آئی تھیں اور ساس کے ساتھ ان کی گھریلو ناچاقی چل رہی تھی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی پولیس اے ایس آئی شبیر احمد کی بیٹی زاراہ کی شادی 4 سال قبل اپنی خالہ کے بیٹے قدیر سے ہوئی تھی۔

سعودی عرب میں مقیم قدیر زارا کو بھی ساتھ لے گیا تھا تاہم زارا پاکستان آتی جاتی رہتی تھی اور ڈھائی سال قبل زارا کے بیٹے شافع کی پیدائش ہوئی تھی۔ شادی کے بعد قدیر سارے پیسے بیوی کے اکاؤنٹ میں بھجوانے لگا تو ساس اور بہو میں جھگڑے شروع ہوگئے۔

صغراں نے پہلے بہو کے کردار پر الزامات لگا کر طلاق دلوانے کی کوشش کی اور ناکامی پر بیٹی یاسمین کےساتھ مل کر قتل کا منصوبہ بنا لیا۔

ملزمان نے زارا کو پہلے چہرے پر تکیہ رکھ کر قتل کیا اور پھر لاش کے ٹکڑےکیے جب کہ ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے چہرے کو آگ سے جلا دیا۔

لاش 5 بوریوں میں ڈال کر ملزم نوید واپس لاہور چلا گیا جبکہ ملزمہ صغراں نے بیٹی اور نواسے کی مدد سے بوریاں نالے میں پھینکیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top