جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

انسٹاگرام اے آئی فوٹو فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار

14 نومبر, 2024 19:03

میٹا اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی خصوصیات شامل کرنے کیلئے حالیہ مہینوں میں بہت کام کر رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسٹاگرام ایک نیا فیچر متعارف کرا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین اے آئی (مصنوعی ذہانت) ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی پروفائل تصاویر بنا سکیں گے۔

ایک ڈویلپر الیسینڈرو پالوزی نے اس نئے فیچر کے بارے میں وضاحت کی ہے کہ انہیں اس فیچر کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب وہ انسٹاگرام پر اپنی پروفائل فوٹو تبدیل کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ کا انسٹاگرام جیسا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

اس فیچر کو اے آئی پروفائل پکچر بنائیں کا نام دیا گیا ہے اور اس کا اسکرین شاٹ ڈویلپر کی جانب سے ایکس سابقہ (ٹوئٹر) پر بھی شیئر کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انسٹاگرام ایک ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جو اے آئی پروفائل پکچر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں ہیں، لیکن امکان ہے کہ یہ خصوصیت میٹا کے لاما اے آئی ماڈل پر مبنی ہوگی۔

ابھی انسٹاگرام میں صارفین ڈیوائس سے ایک تصویر اپ لوڈ کرتے ہیں اور اسے اپنی پروفائل فوٹو کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ نیا اے آئی فیچر صارفین کو زیادہ تفصیلی اور تخلیقی پروفائل تصاویر بنانے میں مدد دے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top