مقبول خبریں
ٹرمپ نے ایلون مسک کو بڑے سرکاری عہدے سے نواز دیا
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کو اپنی انتظامیہ میں بڑی ذمہ داری دے دی۔
ٹرمپ نے اپنے چار سالہ آئندہ دور صدارت میں اہم حکومتی عہدوں پر تعناتیوں کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے جس میں ایلون مسک بھی شامل ہیں۔
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکس کے مالک ایلون مسک اور سابق ریپبلکن صدارتی امیدوار وویک رامسوامی کو حکومتی کارکردگی کے نئے محکمے کی قیادت کرنے کا کام سونپ دیا ہے۔
ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ایلون مسک اور ویویک رامسوامی مخلص امریکی ہیں جو مل کر میری انتظامیہ کے لیے سرکاری بیوروکریسی کو ختم کرنے، اضافی ضابطوں میں کمی کریں گے۔
نو منتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دونوں فضول اخراجات میں کمی اور وفاقی ایجنسیوں کی تنظیم نو کرنے کے لیے راہ ہموار کریں گے جو امریکا بچاؤ تحریک کے لیے ضروری ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایک نئی ایجنسی قائم کر رہے ہیں جسے حکومتی اخراجات اور ضابطے میں کمی کا کام سونپا گیا ہے، ایلون مسک اس سے سسٹم کے ذریعے بدعنوانی کا خاتمہ کریں گے۔