مقبول خبریں
گلگت میں باراتیوں سے بھری گاڑی دریا میں گر گئی
گلگت: گلگت بلتستان کے ضلع استور سے پنجاب کے ضلع راولپنڈی جانے والی باراتیوں سے بھری کوسٹر دریا میں گر گئی۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع استور سے پنجاب کے ضلع راولپنڈی جانے والی باراتیوں سے بھری کوسٹر گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ترجمان گلگت بلتستان کے مطابق حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیورضاکاروں نے 6 لاشیں نکال لیں ہیں، تاہم مرنےوالوں میں چار خواتین اوردو مرد شامل ہیں۔
ترجمان گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ دلہن کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیوگلگت منتقل کردیاگیا ہے، قبل ازیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ریسکیو ادارے کے افسر وزیر اسد کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ کی طرف امدادی ٹیمیں اور ایمبولنسیں روانہ کر دی گئیں تھی۔
خیال رہے کہ باراتیوں سے بھری کوسٹر گلگت بلتستان کے ضلع استور کے گاؤں پریشنگ سے پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔