جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

استعمال شدہ آئی فونز صارفین کیلئے اہم معلومات

11 نومبر, 2024 20:03

آئی فون کی مہنگی قیمتوں کی وجہ سے یہ ہر ایک کے بجٹ میں نہیں آتا اسی لیے لوگ استعمال شدہ آئی فون کو ترجیح دیتے ہیں۔

لیکن مارکیٹس میں اکثر لوگ آئی فون کے اصلی پارٹس نکال کر اس میں نقلی پارٹس ڈالتے ہیں اور پھر قیمت اصلی والی وصول کرتے ہیں، پھر ہوتا یہ ہے کہ آئی فون کچھ عرصہ چلنے کے بعد جواب دے دیتا ہے۔

استعمال شدہ آئی فون جس سے ایک طرف پیسوں کی بچت ہوتی ہے تو دوسری طرف آئی فون کا شوق بھی پورا ہوجاتا ہے۔ لہٰذا  یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کو یہ کیسے معلوم ہوگا کہ آپ کا خریدا جانے والا استعمال شدہ آئی فون اصلی ہے یا نقلی ؟

مزید پڑھیں:آئی فون 16 کے استعمال اور فروخت پر پابندی لگ گئی

استعمال شدہ فون کے پرزوں کے اصلی یا نقلی ہونیکی پہچان

ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق آئی فون کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ  اگر کوئی شخص آئی فون کی اصلی بیٹری کو نئی بیٹری سے تبدیل کردے تو   باآسانی پہچان کی جاسکتی ہے۔

مرحلہ 1:   سیٹنگ میں  جائیں اور جنرل آپشن پر ٹیپ کریں۔

مرحلہ 2 : اس سیکشن میں  دیے گئے پہلے آپشن’About ‘ پر کلک کریں۔

مرحلہ 3: اب پیج کو  اسکرول کریں۔

اگر  اس صفحہ پر ’Parts and Service‘  کا آپشن show ہوتا  تو اس کا مطلب ہے کہ آپ جس آئی فون کو خرید رہے ہیں اس کے پرزوں میں کچھ ردو بدل کیا گیا ہے لیکن یہ حتمی نہیں۔

مرحلہ 4: ’Parts and Service‘ کے آپشن پر کلک کریں اور’status ‘ پر جائیں۔

یہاں، آئی فون آپ کو بتائے گا کہ آیا پرزے اصلی ہیں یا نہیں، اگر تبدیل کیے گئے حصے ایپل کمپنی کی جانب سے ہیں، تو اسٹیٹس کہے گا ’ Genuine‘،  تاہم، اگر یہ کوئی دوسرا آپشن دکھاتا ہے جیسا کہ  ’Important Display Message ‘  یا  ’Important Battery Message‘ تو اس کا مطلب ہے کہ استعمال شدہ پرزے ایپل کمپنی کے نہیں ہیں۔

پرزوں کی تبدیلی ایپل کمپنی کی رائے

ایپل کمپنی کے مطابق جب بھی آئی فون یا کسی ایپل کے گیجٹ کے پارٹس تبدیل کرنا ہوں تو صرف منظور شدہ سروس سینٹرز سے ہی رجوع کیا جائے تاکہ وہ اصلی پارٹس کا استعمال کریں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق  آئی فون   کیلئے non-genuine  اسکرین  کا استعمال  آپ کے فون کے ملٹی ٹچ اور فیس آئی ڈی آپشن   کیلئے مسئلہ بن سکتا ہے، ساتھ ہی، ناقص ڈسپلے فون کے دوسرے پارٹس کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top