مقبول خبریں
روس اور یوکرین نے ایک دوسرے پر سیکڑوں ڈرونز داغ دیے
روس اور یوکرین نے ایک دوسرے پر سیکڑوں ڈرونز سے حملے کیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں روسی وزارت دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چھہ علاقوں میں 84 یوکرائینی ڈرونز کو مار گرایا جب کہ کچھ ڈرونز دارالحکومت ماسکو کے قریب بھی پہنچ گئے تھے۔
یوکرین کی جانب سے ماسکو پر یہ سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے، اس حملے کے نتیجے میں تین روسی ہوائی اڈوں کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ یوکرین کے حملوں میں ایک 52 سالہ خاتون زخمی ہوئی اور ماسکو کے علاقے اسٹینووئے گاؤں میں دو گھر جل کر خاک ہوگئے۔
ادھر یوکرینی فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ روس نے ایک 145 ڈرون سے حملے کیے جن میں سے بیشتر ڈرونز کو مار گرایا اور اوڈیسا پر روسی حملے میں ایک شخص ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔