جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نے کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی

09 نومبر, 2024 15:06

کوئٹہ: دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم پر آج ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

آج کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کرنے والے بلوچ مسافروں کو بلوچ لبریشن آرمی کے دہشتگردوں نے نشانہ بنایا ہے۔ دھماکے میں کئی معصوم شہری شہید ہوئے، یہ وہ مقامی افراد تھے جو روزمرہ کی زندگی کے معمولات کے تحت سفر کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم پر دھماکہ، 24 افراد جاں بحق،40 زخمی

مزید پڑھیں:کالعدم بی ایل اے کی بغل بچہ تنظیم بن گئی

بی ایل اے کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ آج صبح کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں پاکستانی فوج کے ایک دستے پر اس وقت فدائی حملہ کیا گیا، جب وہ انفانٹری اسکول سے کورس ختم کرنے کے بعد بذریعہ جعفر ایکسپریس سے واپس جا رہے ہیں۔

ترجمان نے بیان میں مزید کہا کہ حملہ بی ایل اے کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے سر انجام دیا ہے مزید تفصیلات جلد میڈیا میں جاری کی جائیں گے۔

دوسری جانب کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے آج صبح میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکہ ہوا ہے اور اس دھماکے میں 24 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

حمزہ شفقات نے کہا کہ دھماکے میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام بس اڈوں ، اسٹیشن اور رش والی جگوں پر جانے سے گریز کریں، کیونکہ اس طرح دھماکوں کے بعد مزید بھی ہو سکتے ہیں ، دہشتگرد ہمیشہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بناتے ہیں۔

یہ حملہ نہ صرف بلوچستان کے مقامی شہریوں کے لیے افسوسناک ہے بلکہ اس بات کا غماز ہے کہ شدت پسندی اور دہشت گردی کے جھوٹے مقاصد کے تحت بے گناہ انسانوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق بی ایل اے کی جانب سے ایسے حملے، جو بے گناہ بلوچ عوام کو نشانہ بناتے ہیں، نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ ان کی شدت پسندی نے تمام بلوچوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top