مقبول خبریں
اب کم آمدنی والے افراد بھی حج کرسکیں گے، بڑا اعلان ہوگیا

کم آمدنی والے اور متوسط طبقے کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت نے آئندہ سال حج کے لیے نئی قسط پالیسی کا اعلان کیا ہے۔
توقع ہے کہ نئے قسط کے منصوبے سے اس سال مزید زائرین کو راغب کیا جائے گا۔
اس تجویز کے تحت حج کے اخراجات کو ایک رقم کے بجائے تین قسطوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
عازمین حج کو تین قسطوں میں 11 لاکھ روپے ادا کرنے کی سہولت ہوگی، حج کی درخواست دینے کے لیے عازمین کو پہلی قسط کی مد میں 2 لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔
لکی ڈرا میں منتخب ہونے کے بعد عازمین اضافی 4 لاکھ روپے ادا کریں گے جب کہ بقیہ رقم روانگی سے قبل ادا کی جائے گی۔
یہ منصوبہ حکومت کی حج پالیسی کا حصہ ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔
وزارت مذہبی امور کے حکام نے بتایا کہ یہ قسط منصوبہ کم اور متوسط آمدنی والے افراد کو مالی ریلیف فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا جنہیں اکثر مکمل رقم کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔