مقبول خبریں
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری
محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کردی گئی۔
جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے، پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاتر کو بھیج دیا گیا ہے۔
نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی جائے گی، جس کے بعد شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں جبکہ ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنانے کی سہولت سے انکار نہیں کیا جائے گا۔
ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔