مقبول خبریں
تاریخی ہزیمت و جانی نقصان؛ اسرائیل، لبنان میں جنگ بندی پر آمادہ
لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت اور فوجیوں کا نقصان اٹھانے کے بعد اسرائیل جنگ بندی پر تیار ہوگیا۔
اسرائیلی سرکاری میڈیا کی جانب سے جنگ بندی تجویز کا مسودہ ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا، اس مسودے میں اسرائیل اور لبنان سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق 60 روزہ جنگ بندی کے دوران مکمل عمل درآمد کو حتمی شکل دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: غزہ اور لبنان جنگ میں کتنے اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے؟ اعداد و شمار جاری
اسرائیل جنگ بندی کے 7 دن کے اندر لبنان سے اپنی افواج واپس بلالے گا، اسرائیلی افواج کے انخلا کے وقت لبنانی افواج کی تعیناتی شروع ہوجائے گی۔
نگران لبنانی وزیراعظم نجیب مکاتی نے امید ظاہر کی کہ چند گھنٹے میں جنگ بندی کا اعلان متوقع ہے۔
دوسری جانب جنگ بندی کی خبروں پر وائٹ ہاؤس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان جنگ بندی سے متعلق رپورٹس اور مسودے زیرگردش ہیں مگر یہ مذاکرات کی عکاسی نہیں کرتے۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ سے جنگ؛ 90 اسرائیلی فوجی جہنم واصل! نقصانات نے ہوش اڑادیے
اسرائیل بھاری جانی نقصان کے سبب حزب اللہ کو دریائے لطانی سے دور دھکیلنے سے دستبردار ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ جنوبی لبنان سرحد پر حزب اللہ کے مجاہدین کے ہاتھوں محض ایک ماہ کے دوران 70 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے جبکہ مجموعی طور پر غزہ اور لبنان میں ابتک 777 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوئے جب کہ 5206 افسران اور سپاہی زخمی ہوچکے ہیں۔