منگل، 5-نومبر،2024
منگل 1446/05/03هـ (05-11-2024م)

ملکی تاریخ میں پہلی بار مسافر طیارے کی بذریعہ سڑک منتقلی

31 اکتوبر, 2024 16:18

ملکی تاریخ میں پہلی بار جہاز کو بذریعہ سڑک کراچی سے حیدرآباد منقتل کیے جانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

جی ٹی وی کے مطابق مسافر بردار طیارے کو سڑک کے راستے کراچی سے حیدرآباد پہنچایا جارہا ہے اور طیارے کو بذریعہ سڑک ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کرنے کا ملکی تاریخ کا یہ پہلا آپریشن ہے۔

طیارے کو حیدرآباد میں سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں رکھا جائے گا جبکہ یہ طیارہ تربیتی مقاصد کیلئے استعمال ہوگا۔

طیارے کی منتقلی کیلئے خصوصی ٹرک اور ٹرالی استعمال کی جا رہی ہے تاکہ طیارے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔

ٹرانسپورٹر ہمایوں خالد کا کہنا ہے کہ طیارے کی لمبائی 110 فٹ اور وزن 40 ٹن ہے، یہ ناکارہ جہاز بوئنگ 737 ہے جس میں 240 لوگوں کے سفر کی گنجائش ہے۔

طیارے کو رات گئے ائیرپورٹ سے سپرہائی وے منتقل کیا گیا جہاں سے اسے حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے۔

قبل ازیں ستمبر میں سعودی عرب کی ایئر لائنز کے 3 ریٹائرڈ بوئنگ 777 طیاروں کو جدہ سے ریاض بذریعہ سڑک 1,000 کلومیٹر سفر کرکے توجہ حاصل کی تھی جبکہ طیاروں کے صحراؤں اور پہاڑوں سے گزرنے کے مناظر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیے گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top