بدھ، 6-نومبر،2024
بدھ 1446/05/04هـ (06-11-2024م)

سکھ رہنما کے قتل میں مودی، امت شاہ کے ملوث ہونے پر تشویش ہے، امریکا

31 اکتوبر, 2024 11:15

امریکا نے کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی وزیراعظم نریندرہ مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے ملوث ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت دیگر ساتھیوں کے ملوث ہونے پر شدید تشویش ہے۔

ایک بیان میں میتھیو ملر نے کہا کہ اس معاملے میں ہم کینیڈین حکام سے رابطہ اور پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کینیڈین حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ ہندو قوم پرست نریندر مودی کے قریبی ساتھی بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کینیڈا کی سرزمین پر سکھ علیحدگی پسندوں کو نشانہ بنانے کی سازشوں کے پیچھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا نے بھارتی وزیر داخلہ پر بڑا الزام لگا دیا

واشنگٹن پوسٹ اخبار نے سب سے پہلے خبر دی تھی کہ کینیڈین حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ امت شاہ کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسندوں کو نشانہ بنانے کے لئے تشدد اور دھمکیوں کی مہم کے پیچھے تھے۔

کینیڈا کے نائب وزیر خارجہ ڈیوڈ موریسن نے ایک پارلیمانی پینل کو بتایا کہ انہوں نے امریکی اخبار کو بتایا کہ امت شاہ ان سازشوں کے پیچھے ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top