بدھ، 6-نومبر،2024
بدھ 1446/05/04هـ (06-11-2024م)

مسلمان خاتون کو ’جے شری رام‘ کا نعرہ نہ لگانے پر کھانا دینے سے انکار

31 اکتوبر, 2024 10:56

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مسلم خاتون کو ’جے شری رام‘ کا نعرہ نہ لگانے پر فلاحی تنظیم نے کھانا دینے سے انکار کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپتال کے باہر فلاحی تنظیم مریض اور ان کے اہل خانہ کو مفت میں کھانا فراہم کر رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں فلاحی تنظیم کے اسٹال کے قریب کھڑی مسلم خاتون سے ایک شخص کہہ رہا ہے کہ ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگاؤ یا پھر قطار سے ہٹ جاؤ۔

ہندو انتہا پسند نے اس دوران ویڈیو ریکارڈ کرنے والے کو دیکھ لیا اور اس سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

دو حصوں میں بنائی گئی ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے ہندو انتہا پسند شخص کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو ریکارڈ کرنے والے نوجوان نے وہاں موجود لوگوں سے گفتگو کی اور پوچھا کہ کیا انہوں نے بھی ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے کے بعد کھانا حاصل کیا۔

ایک نے بتایا کہ میں نے نعرہ لگایا تھا جبکہ دوسرے کا کہنا تھا کہ کھانے کیلیے ایسے قوانین بنانا غلط ہے، کھانا تقسیم کرنے آئے ہیں تو کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top