مقبول خبریں
انتباہ کے بعد لبنانی شہر بعلبک پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے
اسرائیل کی لبنان پر خوفناک بمباری جاری ہے، صیہونی فورسز نے مشرقی لبنان کے شہر بعلبک سے شہریوں کو انخلا کا حکم دے دیا۔
انخلا کا حکم دیتے ہی صیہونی بمباری سے بعلبک شہر لرز اُٹھا، وہاں موجود زیر زمین ڈیزل ٹینکر کو تباہ کردیا جب کہ صیہونی فوج نے وادی بقاع میں حزب اللہ کے آئل کے ذخائر کو تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
صیہونی جنگی طیاروں نے صیدون شہر اور صرفند پر فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 17 شہری شہید کردیے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسرائیلی طیاروں کے وادی بقاع پر حملے میں 15 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے، طائر کے قریب رہائشی علاقے پر بھی بمباری کی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ اور لبنان جنگ میں کتنے اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے؟ اعداد و شمار جاری
اس کے علاوہ اسرائیلی فضائیہ نے جیزین کے علاقے میں السریرہ قصبے کے مضافات کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اس ماہ جنگ کے آغاز سے اب تک 33 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔